Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم آزادی پر سعودی سفیر کی مبارکباد، سفارتخانے کے ٹوئٹر کور پر پاکستانی پرچم

پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملک کے 74 ویں یوم آزادی پر پاکستانی قوم اور حکومت کو مبارکباد دی ہے۔
اردو نیوز کو بھیجے گئے ایک پیغام میں سعودی سفیر  نے کہا کہ وہ اپنے سفارت خانے کی جانب پاکستان کی حکومت اور برادر عوام کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
چند دن قبل ہی سعودی سفارت خانے نے ٹویٹر پر  سفیر اور سفارت خانے کے اکاؤنٹس میں کور فوٹو کو پاکستانی پرچم سے سجا دیا تھا جس پر لکھا تھا’ 14 اگست پاکستان کا یوم آزادی۔‘
جعمے کو سعودی سفیر نے پاکستان ٹیلی ویژن کا دورہ بھی کیا اور اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں برادرانہ ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں جو صرف حکومتوں کے درمیان ہی نہیں بلکہ عوام کا عوام سے رشتہ ہے اور مجھے امید ہے کہ ان تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں دونوں ممالک تعلقات کی مزید بہتری کے لیے کوشاں ہیں۔
سعودی سفیر نے کہا کہ ’پاکستان ایک محفوظ ملک ہے اور امید ہے کہ مزید ترقی کر کے عظیم ملک بنے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک  دنیا کے عظیم ممالک بنیں گے۔

چند دن قبل ہی سعودی سفارت خانے نے ٹویٹر پر  سفیر اور سفارت خانے کے اکاؤنٹس میں کور فوٹو کو پاکستانی پرچم سے سجا دیا تھا (فوٹو سعودی ایمبیسی ٹوئٹر)

انہوں نے وزیراطلاعات فواد چوہدری اور پی ٹی وی کا شکریہ ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی ٹی وی اور پاکستان ٹیلی ویژن کے درمیان تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

شیئر: