Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون مملکت غیرملکی ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کیسے کرائیں؟

سعودی سفارت خانے یا قونصلیٹ میں آنکھوں کا ٹیسٹ کرایا جا سکتا ہے۔ (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ بیرون مملکت مقیم غیرملکی ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کرا سکتے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق ایک غیرملکی نے محکمہ ٹریفک سے دریافت کیا تھا کہ ’آیا بیرون مملکت رہتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کرائی جا سکتی ہے۔‘
یہ بھی سوال کیا گیا تھا کہ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے وقت بیرون مملکت موجودگی کی صورت میں آنکھوں کا ٹیسٹ متعلقہ ملک کے کسی سینٹر سے  کروا کراس کی رپورٹ بھیجی جاسکتی ہے۔
محکمہ ٹریفک نے اس استفسار کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’امیدوار متعلقہ ملک کے سعودی سفارتخانے یا قونصلیٹ جاکر آنکھوں کا ٹیسٹ کرا سکتا ہے اور مملکت میں محکمہ ٹریفک سے رجوع کرنے کے لیے مختار نامہ بھیج سکتا ہے۔‘
یاد رہے کہ ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑیوں کے ملکیتی کارڈ  ’استمارہ‘ کی تجدید میں تاخیر پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
ٹریفک قانون کی شق 71 کے مطابق لائسنس اور ملکیتی کارڈ کی تجدید ایکسپائری ڈیٹ سے 180 دن قبل بھی کرانا ممکن ہے۔

شیئر: