Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابشر کے ذریعے اب مملکت آمد کا اندراج بھی ممکن

نئی سہولت سے مختلف زمرے کے لوگوں کو فائدہ ہوگا- (فوٹو ابشر ٹوئٹر)
ای پلیٹ فارم ’ابشر‘ نے اعلان کیا ہے کہ اب مملکت آمد کا اندراج بھی ابشر کے ذریعے آن لائن کیا جاسکے گا-
اخبار 24 کے مطابق نئے سسٹم کے تحت مملکت میں مقیم غیرملکی اور وزٹ ویزوں پر آنے والے سعودی عرب آمد سے  کم از کم  72 گھنٹے قبل کورونا سے متعلق صحت معلومات کا اندراج آن لائن کرسکیں گے- یہ سہولت ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر امیگریشن کی کارروائی میں آسانی پیدا کرنے کے  لیے فراہم کی جارہی ہے-

اس سے مملکت آمد پر کارروائی میں آسانی ہوتی ہے- (فوٹو ابشر ٹوئٹر)

’ابشر‘ نے توجہ دلائی ہے کہ اس سہولت سے مندرجہ ذیل زمروں میں شامل افراد کو فائدہ ہوگا-
سعودی شہریوں کے ہمراہ آنے والا گھریلو عملہ، ویکسین یافتہ ملاقاتی، علاج کے لیے آنے والا ملاقاتی، غیر ویکسین یافتہ ملاقاتی، ویکسین یافتہ مقیم غیرملکی، بغیر ویکسین والا غیرملکی
’ابشر‘ نے توجہ دلائی ہے کہ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے ابشر پلیٹ فارم کے مین پیج پر جاکر اس سہولت تک رسائی حاصل کی جائے اس کے بعد ’قدوم‘ پلیٹ فارم کا رخ کیا جائے جہاں داخل ہونے کے لیے اندراج کی ضرورت نہیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: