’ابشر‘ کے جعلی اکاؤنٹ سے ہوشیار رہا جائے
جمعرات 22 اپریل 2021 16:26
وزارت داخلہ کے ابشرپورٹل کی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ’ ابشرصارفین خود ساختہ ابشر اکاونٹ سے ارسال کیے جانے والے پیغامات سے ہوشیار رہیں اور ایسے کسی میسج کا قطعی طورپر جواب نہ دیں جو خودساختہ ابشراکاونٹ کے ذریعے بھیجا گیا ہو۔‘
اخبار24 نے ابشر پورٹل سروس کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر ابشر سروس پورٹل کی انتظامیہ ظاہر کرتے ہوئے نامعلوم افراد کی جانب سے بعض لوگوں کو میسجز بھیجے گئے ہیں ۔
ابشر پورٹل کی انتظامیہ نے اپنے صارفین سے کہا ہے کہ ابشر اکاونٹ میں لاگ ان کرنے کےلیے براہ راست www.moi.gov.sa ابشر اکاونٹ یا وزارت داخلہ کی ویب سائٹ www.absher.sa کا ہی انتخاب کریں۔
اخبار کا کہنا تھا کہ بعض لوگوں کو جعلی ابشراکاونٹ کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے جس پر ابشر انتظامیہ کی جانب سے وضاحت جاری کرتے ہوئے صارفین کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ جعل سازوں سے ہوشیار ہیں۔