جعلی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ بنانے پر خاتون سمیت 4 غیر ملکی گرفتار
بیرون مملکت سفر کے لیے رپورٹ طلب کی جا رہی ہے(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے جعلی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ بنانے پر خاتون سمیت 4 مقیم غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ ’سیکیورٹی فورس نے وزارت صحت کے تعاون سے چاروں مقیم بنگلہ دیشی باشندوں کو ریاض شہر کے ایک محلے سے حراست میں لیا گیا ہے‘۔
’رپورٹ ملی تھی کہ چاروں جعلی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ تیار کرکے ہم وطنوں کے ہاتھوں فروخت کررہے ہیں‘۔
یاد رہے کہ سعودی عرب سے بیرون مملکت سفر کے لیے پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ طلب کی جا رہی ہے۔
علاوہ ازیں سرکاری اور نجی اداروں میں حاضری کے حوالے سے افراد سے پی سی آرٹیسٹ رپورٹ طلب کیا جا رہی ہے جنہوں نے اب تک کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں اب تک نہیں لی ہیں۔