مملکت واپس آنے پر تین دن ہاؤس آئسولیشن میں رہنا ہوگا(فوٹو سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے آٹھ زمروں میں شامل سعودیوں کو پی سی آر کی شرط سے استثنی دے دیا-
یاد رہے ک وزارت داخلہ نے 15 ستمبر سے آٹھ زمروں میں شامل سعودیوں کو بیرون ملک سفر اور واپسی کی اجازت دیتے ہوئے انہیں واپسی پر پی سی آر کا پابند بنایا تھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے کہا ہے کہ سعودی شہریوں کو مملکت واپسی کی صورت میں پی سی آر کی پابندی سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔
السعودیہ کا کہنا ہے کہ سعودی شہری قومی شناختی کارڈ سے سفر نہیں کرسکتے۔ انہیں مملکت واپس آنے پر تین دن تک ہاؤس آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔ یہ پابندی اس صورت میں ہوگی جبکہ کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ منفی آئے گا۔
یہ ٹیسٹ مملکت پہنچنے کے 48 گھنٹے بعد لیا جائے گا۔ رزلٹ مثبت آنے کی صورت میں انہیں سات دن تک ہاؤس آئسولیشن میں رہنا ہوگا اور ’تطمن‘ اور’توکلنا‘ ایپس بھی استعمال کرنا ہوں گی۔