کویتی چیف آف سٹاف کی اسلامی فوجی اتحاد کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات
کویتی چیف آف سٹاف کی اسلامی فوجی اتحاد کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات
پیر 30 اگست 2021 19:31
باہمی دلچسپی کے امور میں تعاون کے طریقے زیر بحث آئے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
کویتی افواج کے چیف آف سٹاف جنرل خالد الصباح سے کویت میں اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشت گردی کے سیکریٹری جنرل محمد المغیدی نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق المغیدی نے اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشت گردی کے رکن ممالک کے درمیان یکجہتی اور دہشت گردی کے انسداد میں اتحاد کی کوششوں سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر کویت اور اسلامی اتحاد کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور میں تعاون کے طریقے زیر بحث آئے۔
دہشت گردی کے انسداد میں اتحاد کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔ ( فوٹو ایس پی اے)
محمد المغیدی نے کہا کہ اسلامی فوجی اتحاد رکن ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے اور یہ اہم عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کوشش بھی ہے کہ’بین الاقوامی قوانین و روایات اور ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے ہی دہشت گردی کا انسداد کیا جائے‘۔
اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشت گردی کے سیکریٹری جنرل نے اعتراف کیا کہ ’کویت مختلف حوالوں سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے انسداد کے لیے بڑا اور قائدانہ کردارادا کررہا ہے‘۔