Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمر شریف کی طبعیت ناساز، صحت یابی کے لیے مداحوں کی دعائیں

عمر شریف کا شمار پاکستان کے لیجنڈ کامیڈینز میں ہوتا ہے۔ (فوٹو: سوشل میڈیا)
پاکستان کے معروف کامیڈین عمر شریف کی طبعیت اچانک ناساز ہو گئی ہے۔ سٹیج اور ٹی وی کے نامور کامیڈین کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں انہیں ویل چیئر پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔
عمر شریف نے برسوں ملک کا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ لاکھوں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں جو آج ان کے لیے دعا کی اپیل کر رہے ہیں۔
عمر شریف کے مداح اپنے پسندیدہ کامیڈین کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
ٹوئٹر صارف احمر ان کی بیماری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ’عمر شریف لیجنڈ اداکار ان دنوں کافی بیمار ہیں۔‘

’عمر شریف صاحب کی یادداشت آتی چلی جاتی ہے اللہ پاک عمر شریف صاحب کو صحت وتندرستی دیں آمین۔
عمر شریف کی مزاحیہ اداکاری کو یاد کرتے ہوئے صارف حمزہ اعوان لکھتے ہیں کہ ’لیجنڈ عمر شریف کی تصویر دیکھی ہے، مہربانی کر کے ان کی صحت یابی کی دعا کریں، انہوں نے ہمیں بہت مسکراہٹیں دی ہیں۔‘
صحافی عامر متین لکھتے ہیں کہ ’کیا کوئی حکومت میں سے ان کی طرف دیکھے گا؟ وہ ایک لیجنڈ ہیں اور ہمارے ملک میں ان کی کمی ہے۔ معلوم نہیں کس سے پوچھنا ہے۔
عمر شریف کے مداحوں میں سے ایک کامران علی ٹویٹ کیا کہ ’یہ وہ شخص ہیں جنہوں نے ہمیشہ لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کی کوشش کی ہے۔ آج ان کی طبعیت ناساز ہے، ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔‘

شیئر: