مسجد الحرام میں قرآن کے حلقے دوبارہ شروع
جمعرات 2 ستمبر 2021 15:17
’قرآن کے حلقے بروز ہفتہ 4 بجے عصر کے بعد سے 8 بجے تک منعقد ہوں گے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
حرمین انتظامیہ نے مسجد الحرام میں قرآن مجید کے حلقے دوبارے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مسجد الحرام میں تحفیظ و تعلیم قرآن کے حلقے کورونا وائرس کے باعث معطل تھے۔
حرمین انتظامیہ کے تحت قرآن کے حلقوں کی نگران کمیٹی کے سربراہ بدر المحمادی نے کہا ہے کہ ’بروز ہفتہ، 4 بجے عصر کے بعد سے 8 بجے تک حلقوں کا انعقاد ہوا کرے گا‘۔
’ایک حلقے میں زیادہ سے زیادہ 8 طلبہ ہوں گے اور ان کے لیے کنگ فہد توسیعی منصوبے والے حصے میں دوسری منزل پر جگہ مقرر کی گئی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’حرم میں قرآن کے حلقوں کی تعداد میں مرحلہ وار اضافہ ہوتا رہے گا‘۔
’طلبہ کے لیے تمام حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے علاوہ سماجی فاصلہ رکھنا ضروری ہوگا‘۔