Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں سمارٹ چپ سے آراستہ نئے قالین 

سمارٹ چپ میں قالین سے متعلق تمام معلومات درج ہیں( فوٹو سبق)
مقدس مساجد کی انتظامیہ نے  مسجد نبوی کے پرانے حصے میں  پرانے قالینوں کی جگہ سمارٹ چپ سے آراستہ نئے قالین بچھوا دیے۔ نیا انتظام زائرین اور نمازیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مسجد نبوی میں جو نئے قالین بچھوائے گئے ہیں وہ اعلی معیار کے ہیں۔ ہر قالین میں ایک چپ لگی ہوئی ہے جس کی ریڈنگ آر ایف آئی ڈی کے ذریعے ہوتی ہے۔

 انتظامیہ مجسد نبوی کے پرانے حصے میں قالین کا خصوصی اہتمام کرتی ہے۔(فوٹو سبق)

سمارٹ چپ میں قالین سے متعلق تمام معلومات درج ہیں کب تیار کیا گیا، کیسے استعمال ہوگا، کب اسے دھویا جائے گا اس حوالے سے تمام ہدایات محفوظ ہیں۔ 
 انتظامیہ مجسد نبوی کے پرانے حصے میں قالین کا خصوصی اہتمام کرتی ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں زائرین اور نمازی بڑی تعداد میں آتے ہیں۔

شیئر: