ریاض.... محکمہ ٹریفک نے واضح کیا ہے کہ گاڑی کا کمپیوٹر "فحص"اور انشورنس نہ کرانے والوں پر 150تا 300ریال جرمانہ ہو گا۔ ٹریفک قوانین کے بموجب سعودی عرب میں ایک کمپنی کا غیر ملکی ملازم دوسرے ملازم کو اپنی گاڑی چلانے کا مختار نامہ دے سکتا ہے جبکہ ایک کمپنی کا ملازم غیر ملکی دوسری کمپنی کے ملازم غیر ملکی یا ایک کفیل کا مکفول دوسرے کفیل کے مکفول کو اپنی گاڑی چلانے کا اختیار نہیں دے سکتا۔ گاڑی کا مختار نامہ "ابشر"سے حاصل کیا جا سکتا۔ فریقین کی رضا مندی لازم ہے۔ سعودی ٹریفک قوانین کے بموجب غیر ملکی کارکن مذکورہ شرائط پوری کر کے ہی ایک دوسرے کو گاڑی چلانے کا اجازت نامہ جاری کر سکتے ہیں۔ مختلف کمپنیوں کے غیرملکی ملازم ایک دوسرے کے نام اپنی گاڑی چلانے کا اجازت نامہ جاری کرنے کے مجاز نہیں۔