Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منال خان کی ڈھولکی: تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

منال خان متعدد پاکستانی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں (فوٹو: منال خان انسٹاگرام)
پاکستانی ٹیلی وژن اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی ڈھولکی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
یہ تصاویر منال خان اور احسن محسن اکرام نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر پوسٹ کی تھیں۔
جوڑے نے اسی سال اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا اور رواں ہفتے ان کی شادی ہو رہی ہے۔
تصاویر میں منال خان نے نارنجی رنگ کا جوڑا پہن رکھا تھا اور ان کے منگیتر نے کریم کلر کے شلوار قمیض پر واسکٹ زیب تن کیا ہے۔
منال خان اب تک متعدد پاکستانی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ ان ڈراموں میں ’قدوسی صاحب کی بیوہ‘، ’سن یارا‘، ’ہم سب عجیب سے ہیں‘ اور ’پرچھائی‘ شامل ہیں۔
ڈھولکی کی اس رنگارنگ تقریب میں منال کی بہن اداکارہ ایمن خان نے اپنے شوہر منیب بٹ کے اور دو سالہ بیٹی امل کے ساتھ شرکت کی۔
ایک اور ویڈیو میں ایمن خان اپنے ہونے والے بہنوئی کو پھولوں کا ہار پہناتے ہوئے دکھائی دیں۔

ایمن خان بھی اپنی بہن کی طرح متعدد ڈراموں میں کام کرچکی ہیں، جن میں ’عشق تماشہ‘ اور ’باندی‘ قابل ذکر اس لیے ہیں کیونکہ ان ڈراموں میں پرفارمنس پر انہیں ’ہم ایوارڈز‘ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کی تصاویر پر تبصرے کیے ہیں اور ان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

شیئر: