پاکستان کے سابق وزیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ 90 کی دہائی میں ان کی حکومت کی طرف سے طالبان کی پہلی حکومت کو جلدی تسیلم کرنا ایک غلطی تھی جس کی وجہ سے پاکستان کو عالمی دباؤ کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
اردو نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں سرتاج عزیز نے افغانستان کے عبوری وزیراعظم ملا حسن احمد اخوند کے ساتھ اپنی وائرل ہونے والے تصاویر کا پس منظر بھی بتایا۔
سرتاج عزیز نے بطور پاکستانی وزیر خارجہ ملا حسن اخوند کی سنہ 1999 میں پاکستان میں میزبانی بھی کی تھی۔ اس سوال پر کہ 90 کی دہائی میں پاکستان نے طالبان کے حوالے سے کون سی غلطیاں کی تھیں جنہیں اب دہرانا نہیں چاہیے تو ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اس وقت دو غلطیاں کی تھیں۔
مزید پڑھیں
-
گوانتاناموبے کے’طالبان فائیو‘ میں سے چار اب وزیر کے عہدے پرNode ID: 598251
-
سی آئی اے کے سربراہ کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتNode ID: 598616