Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جزیرہ فرسان میں حنوط شدہ سمندری مخلوقات کا میوزیم

 سمندری مخلوقات کو حنوظ کرنے کا کام 16 برس پہلے شروع کیا تھا( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی شہری ’زیلعی الزیلعی‘ نے جزیرہ فرسان میں حنوط شدہ سمندری مخلوقات کا میوزیم قائم کیا ہے۔
 میوزیم میں نوے فیصد حنوط شدہ سمندری مخلوقات کا تعلق بحیرہ احمر سے ہے۔ اندرون و بیرون مملکت کے سیاح میوزیم دیکھنے کے لیے آرہے ہیں۔
العربیہ چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے زیلعی الزیلعی نے میوزیم  کے حوالے سے بتایا کہ سمندری زندگی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ ایک مرتبہ اپنے رشتہ داروں کے  ہمراہ سمندر کی سیر کے لیے گیا تھا۔

اندرون و بیرون مملکت کے سیاح میوزیم دیکھنے آرہے ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)

رشتے داروں کا مشغلہ سمندر سے موتی نکالنے کا ہے۔ ان کے ہمراہ 20 دن گزارے۔ اس دوران تیراکی سیکھی اور یہیں سے اسے سمندر سے پیار ہوگیا۔ 
الزیلعی نے بتایا کہ سمندری مخلوقات کو حنوظ کرنے کا مشغلہ 16 برس پہلے شروع کیا تھا، میری اہلیہ نے اس میں مدد کی ہے۔  

میوزیم  بین الاقوامی اہمیت اختیار کر گیا ہے(فوٹو ٹوئٹر)

سعودی شہری نے بتایا کہ حنوط شدہ سمندری مخلوقات قائم کرنے کا خیال ریٹائرمنٹ کے بعد آیا۔ اب اس کا میوزیم ملکی سطح سے آگے بڑھ کر بین الاقوامی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ اس کی سیر کے لیے آنے والوں میں نہ صرف مقامی شہری ہیں بلکہ بیرون مملکت کے سیاح بھی آرہے ہیں۔ 
زیلعی الزیلعی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تفصیلات ابھی نہیں بتا سکتا اس نے سمندری مخلوقات کو حنوط کرنے میں مخصوص درختوں سے استفادہ کیا ہے۔ اب اسے رجسٹرڈ کرانے کی کوشش ہے۔ 

شیئر: