یمن کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے ٹِم لینڈرکنگ نے یمنی صدر منصور ہادی سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ملاقات کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں انہوں نے امریکہ کی جانب سے یمنی حکومت کی امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔