Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی مالی اور یوروگوائے کےلیے امداد

امداد مالی کے متعدد علاقوں میں تقسیم کی جائے گی(فوٹو ایس پی اے)
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے حال ہی میں مالی میں غریبوں میں خوراک کی امداد تقسیم کرنے کا منصوبہ شروع کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر منقعدہ تقریب میں مالی میں سعودی سفیر خالد الخالد، کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی ٹیم اور مالی کے حکام نے شرکت کی۔
اس امداد میں چاول کے 15 ہزار 38 تھیلے شامل ہیں جن کا وزن 752 ٹن ہے۔ یہ امداد مالی کے متعدد علاقوں میں تقسیم کی جائے گی جس سے ایک لاکھ 20 ہزار 304  افراد مستفید ہوں گے۔
یہ امداد سعودی عرب کے انسانی امداد کے منصوبوں کے تحت آتی ہے جس کی نمائندگی شاہ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کرتا ہے۔
دریں اثنا کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے یوروگوائے کو کورونا کی وبا سے لڑنے میں مدد دینے کے لیے طبی اور احتیاطی امداد فراہم کی ہے۔
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے یوراگوئے میں سعودی سفیر ایاد بن غازی حکیم نے یوروگوئے کے وزیر صحت عامہ ڈینیل سالیناس کی موجودگی میں سرکاری طور پر یہ امداد ان کے حوالے کی۔
ڈینیل سالیناس نے کہا کہ یوروگوائے نے کورونا کی عالمی وبا کے خلاف لڑائی میں سعودی امداد سے ’بہت فائدہ اٹھایا ہے۔‘
واضح رہے کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 69 ممالک میں مختلف قسم کے 1705 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔

کنگ سلمان سینٹر مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔(فوٹو ایس پی اے)

یہ منصوبے 144 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔  ان منصوبوں پر 5.43 بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں3.53 ارب ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے۔
اس کے علاوہ فلسطین میں 363 ملین ڈالر، شام میں 305 ملین ڈالر اور صومالیہ میں 203 ملین ڈالر کے منصوبے شامل ہیں۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے عالمی ادارہ خوراک پروگرام، بچوں کے لیے اقوام متحدہ کے ایمرجنسی فنڈ اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ شراکت بھی کی ہے۔
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے انسانیت کی خدمت، امدادی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں کئی منصوبے جاری ہیں۔

شیئر: