Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کی انڈیا میں مباحثے میں شرکت 

معروف دانشور اور سکالرز نے مباحثے میں حصہ لیا۔ ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے انڈیا کے موقع پر ( آبزرور ریسرچ فاونڈیشن ) او آر ایف کے زیر انتظام مباحثے میں بھی شرکت کی ہے۔
معروف دانشور اور سکالر شریک تھے۔ سنجوے جوشی فاؤنڈیشن کے سربراہ نے بھی مباحثے میں حصہ لیا۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر دونوں دوست ملکوں کی دلچسپی کے متعدد موضوعات زیر بحث آئے۔
جی 20 میں انڈیا اور سعودی عرب کا قائدانہ کردار اور عالمی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کا موضوع بھی زیر بحث آیا۔
مباحثے میں ولی عہد، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کے گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطی اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے ان دونوں اقدامات کا اعلان مشترکہ بین الاقوامی مسائل کے حل کے سلسلے میں سعودی عرب کے قائدانہ کردار کے تحت کیا ہے۔

مملکت میں آنے والی تیز رفتار تبدیلیوں پر بھی بات چیت کی گئی ہے ( فوٹو ایس پی اے)

علاوہ ازیں اس کا ایک بڑا ہدف یہ بھی ہے کہ کرہ ارض اور گونگوں کی بستیوں کے تحفظ  کے لیے عالمی کاوشوں میں سعودی عرب اپنا حصہ ڈالے۔
مباحثے کے شرکا نے سعودی وژن 2030 کے تناظر میں مملکت میں آنے والی  تیز رفتار تبدیلیوں پر بھی بات چیت کی ہے۔
انہوں نے ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کا موضوع بھی اٹھایا- نئی دہلی میں متعین سعودی سفیر ڈاکٹر سعود الساطی بھی مباحثے میں شریک تھے۔

شیئر: