سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اسلامی جمہوریہ موریطانیہ کے وزیرخارجہ اسماعیل شیخ احمد نے قاہرہ میں ملاقات کی ـ
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق دونوں وزارئے خارجہ کی یہ ملاقات قاہرہ میں عرب لیگ کے صدر دفتر میں وزارتی سطح پرعرب ریاستوں کی کونسل کے 156 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی ـ
ملاقات میں دنوں برادر ملکوں کے مابین مختلف و مشترکہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی معاملات بھی زیر بحث آئے ـ