سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بدھ کو امریکی ایلچی برائے یمن ٹم لینڈرنگ سے ملاقات کی جس میں یمن کے لیے سعودی عرب کے امن اقدام پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی ایلچی برائے یمن نے ریاض کے دورے کے دوران سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر اور یمنی پارلیمنٹ کے سپیکر سے بھی ملاقات کی ہے۔
نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلطان نے ملاقات کے حوالے سے ٹویٹ کیا کہ ’امریکی ایلچی ٹم لینڈرنگ سے ملاقات میں یمن میں حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا گیا‘۔
’سعودی عرب کے امن اقدام کی سپورٹ کے لیے باہمی کوششوں اور تنازع کے سیاسی حل کے لیے اقوام متحدہ کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ یمنی عوام اور خطے میں سیکیورٹی اور استحکام آسکے‘۔
یاد رہے کہ سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ عادل الجبیر سے امریکی ایلچی برائے یمن کی ملاقات میں یمن کی تازہ صورتحال اور وہاں سعودی عرب کی جانب سے پیش کی جانے والی انسانی خدمات کا جائزہ لیا گیا تھا۔
اس موقع پر وزارت خارجہ میں یمنی امور کے انچارج ابراہیم بن سعد بن بیشان بھی موجود تھے۔