Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ نے یوم وطنی پر ملکی اور بین الاقوامی پروازیں بڑھا دیں 

20 سے 26 ستمبر تک شیڈولڈ پروازوں میں اضافہ کیا گیا ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے یوم وطنی کی مناسبت سے اندرون اور بیرون ملک پروازوں میں اضافہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق 20 سے 26 ستمبر تک شیڈولڈ پروازوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ 273 ملکی اور بین الاقوامی پروازیں بڑھائی گئی ہیں۔ مجموعی طور پر پروازوں کی کل تعداد 2 ہزار 800 تک پہنچ جائے گی۔
بیان میں کہا گیا کہ شیڈولڈ اور اضافی پروازوں میں یومیہ 87 ہزار600 سے زیادہ نشستیں مہیا ہوں گی۔ 
السعودیہ نے اپنی ویب سائٹ www.saudia.com پر تمام ای سہولتوں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
  سمارٹ آلات کی ویب کے ذریعے سفری کارروائی آسانی سے نمٹائی جاسکتی ہے۔ علاوہ ازیں 920022222 نمبر پر بکنگ سمیت جملہ سہولتیں بھی حاصل ہوں گی۔

شیئر: