تبوک: غوطہ خوروں کا منفرد انداز میں وطن سے اظہار محبت
تبوک: غوطہ خوروں کا منفرد انداز میں وطن سے اظہار محبت
جمعہ 24 ستمبر 2021 9:24
مخصوص کیمروں سے پرچم لہرانے کی عکس بندی بھی کی گئی (فوٹو، اخبار 24 )
تبوک ریجن میں ماہرغوطہ خوروں کی ٹیم نے غیر ملکی سیاحوں کے ہمراہ بحر الاحمر کی تہہ میں جا کر سعودی پرچم لہراتے وطن سے محبت کا اظہار کیا ـ
اخبار 24 کے مطابق تبوک ریجن میں غوطہ خوروں کی ایک ٹیم نے سعودی عرب کے 91 ویں یوم الوطنی کے موقع پروطن سے محبت کے اظہار کےلیے منفرد انداز اختیار کیا ـ
غوطہ خور واٹرپروف مواد سے خصوصی طورپرتیار کردہ سعودی پرچم کے ساتھ بحر الاحمر کے تہہ میں پہنچے جہاں انہوں نے زیر آب چٹان پرپرچم لہرایا اورسعودی جھنڈْا تھامے کافی دیر تک سمندر میں گھومتے رہے ـ
غوطہ خوروں کے ہمراہ غیر ملکی سیاحوں نے بھی اس مہم میں شرکت کی اور اس موقع پرمخصوص کیمروں سے سمندر کی تہہ میں یوم الوطنی کی مناسبت سے منقد ہونے والی پرچم لہرانے کی منفرد تقریب کی تصاویربھی بنائی گئیں