یمن میں فوجی اور طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ’یمن کے سٹریٹجک شمالی شہر مارب میں اس ہفتے لڑائی میں لڑائی میں شدت کے بعد 140 سے زیادہ حکومت نواز سیکیورٹی اہلکار اور باغی مارے گئے ہیں‘۔
فرانسیسی خبر رسا ں ایجنسی اے ایف پی نے ایک سے زیادہ فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پچھلے چار دنوں میں 51 وفادار ہلاک ہوئے ہیں ان میں بیشتر شبوہ صوبے اور مارب گورنریٹ میں ہونے والی لڑائی میں ہلاک ہوئے ہیں‘۔
’ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کےکم از کم 93 ارکان اس لڑائی اور حکومت کی سپورٹ کرنے والے ملٹری اتحاد کے فضائی حملوں میں ہلاک ہوچکے‘۔
حوثیوں کی طرف سے کبھی کبھار ہی ہلاکتوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے تاہم طبی ذرائع نے ا ن اعداد وشمار کی تصدیق کی ہے۔
اس سال فروری میں حوثیوں نے حکومت کے آخری شمالی گڑھ مارب پر کنٹرول کی کوششوں میں اضافہ کیا تھا۔ لڑائی میں دونوں اطراف کے سینکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثیوں نے پیش قدمی کی ہے اور چار اضلاع پر کنٹرول کیا ہے ان میں ایک مارب اور تین شبوہ میں ہیں۔