Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن کا آغاز 20 اکتوبر سے

تفصیلات کا اعلان 4 اکتوبر کو پریس کانفرنس میں کیا جائے گا ( فائل فوٹو الوطن) 
سعودی عرب میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کے ڈائریکٹر ترکی بن عبدالمحسن آل الشیخ کا کہنا ہے کہ 20 اکتوبر سے ریاض سیزن کا آغاز کیا جائے گا۔ 
آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے ریاض میلے میں غیر متوقع اور چونکا دینے والی سرگرمیاں ہوں گی جن کی تفصیلات کا اعلان 4 اکتوبر کو پریس کانفرنس میں کیاجائے گاـ 
اخبار 24 کے مطابق ریاض فیسٹول کا عنوان ’ زیادہ ــ سوچیں ‘ تجویز کیا گیا ہے ـ ریاض سیزن کے لیے 14 علاقوں میں مجموعی طور پر 5.4 ملین میٹر مربع زمین مخصوص کی جائے گی۔
آل الشیخ نے  مزید بتایا کہ ریاض سیزن کے انتظامات سعودی اہلکار کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیسٹول میں 70 عربی غنائی محافل اور عالمی سطح کے میوزک پروگرام ہوں گےـ  10 عالمی شوز ، 350 اسٹیج ڈرامے ، 18 عربی ڈرامے اور 6 عالمی ڈرامے ہوں گے۔
ریاض سیزن میں فری اسٹائل ریسلنگ چیمپین شپ کے مقابلے اور دو عالمی سطح کے مقابلے بھی ہوں گے ـ فیسٹول میں 200 ریسٹورانٹس ارو 70 کافی شاپس قائم کی جائیں گی۔
واضح رہے دو برس قبل بھی تفریحی کمیٹی کے تحت مملکت کے مختلف شہروں میں سمر فیسٹول کے عنوان سے تفریحی پروگرامز کا سلسلہ منعقد کیا گیا تھا جس میں عالمی سطح کا سرکس اور ریسلنگ کے مقابلوں کے علاوہ بہت کچھ دکھایا گیا تھا ـ سمرفیسٹول تقریبا ایک ماہ سے زائد عرصے تک جاری رہا تھاـ    

 

شیئر: