سعودی عرب میں گرمی نے 30 برس کا ریکارڈ توڑ دیا
اس مرتبہ درجہ حرارت میں اوسط اضافہ 1.1 رہا ہے (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ’ اس سال مملکت میں شدید گرمی نے 30 برس کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ اس مرتبہ درجہ حرارت میں اوسط اضافہ 1.1 رہا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ اگست کا مہینہ گزشتہ 30 برس کے دوران چھٹا گرم ترین مہینہ رہا۔ اوسط درجہ حرارت سے 0.9 زیادہ گرمی رہی‘۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’2021 کے موسم گرما کے دوران بارش کا تناسب گزشتہ 30 برس کے دوران اوسط سے زیادہ رہا- ساتواں نمبر رہا۔ اوسط بارش 5.3 ملی میٹر ہوئی۔ اس سال جولائی میں بارشوں نے نیا ریکارڈ بنایا‘۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ اگست کے دورن ہمارے ماہرین نے نوٹ کیا کہ اوسط سے کم بارش ہوئی البتہ باحہ ریجن میں بارش کا اوسط معمول کا رہا جبکہ بیشہ میں اوسط سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی‘۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں