Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی کارساز کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

ایلون مسک ٹیسلا کے علاوہ سپیس ایکس کے بھی مالک ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے حصص میں اضافے کے بعد اس کے سربراہ ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔
امریکی جریدے فوربز کے مطابق ایلون مسک کی کے کاروباری اثاثوں کی مالیت 200 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔ انہوں نے ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ایلون مسک دنیا کے تیسرے شخص ہیں جن کی دولت 200 ارب ڈالر تک پہنچی ہے۔ ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کے شیئرز کی قیمت میں چار ماہ سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور 791.36 ڈالر تک پہنچی ہے۔
پیر کے روز ٹیسلا کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 792 ارب ڈالر سے زیادہ تھی جبکہ ایلون مسک کی دوسری کمپنی سپیس ایکس کی مالیت 74 ارب ڈالر تھی۔
ایلون مسک کی ملکیت میں ایک گھر ہے جسے وہ رہائش کے لیے استعمال کرتے ہیں اور وہ 400 مربع فٹ رقبے پر محیط ہے۔ 
گذشتہ سال ایلون مسک نے کہا تھا کہ وہ اپنی تمام جائیداد سے دستبردار ہو جائیں گے جس میں ان کے چھ محل نما گھر بھی شامل ہیں۔

شیئر: