توکلنا ایپ اپڈیٹ، قدوم پورٹل ضروری کیوں، ویکسین کی تیسری خوراک کے علاوہ سعودی عرب کی ویڈیوز
توکلنا ایپ پاکستان میں کام نہیں کررہی کس طرح اپ ڈیٹ کیا جائے؟:وہ ممالک جہاں توکلنا ایپ کام کرتی ہے ان کی تعداد 77 ہے۔ توکلنا کی ویب سائٹ پر دی گئی فہرست پہلے مرحلے کی ہے جن میں پاکستان شامل نہیں جبکہ انڈیا ، بنگلہ دیش ، امریکہ ، برطانیہ ، کینیڈا، سپین ، اٹلی ، برونائی ، جرمنی ،رومانیہ ، سنگاپور، فرانس وغیرہ شامل ہیں۔
سعودی عرب آنے والوں کے لیے ’قدوم پورٹل‘ ضروری کیوں، رجسٹریشن کس طرح؟:سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے بیرون مملکت سے آنے والوں کی صحت کے حوالے سے ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے اور ان کی ویکسینیشن کی معلومات کے لیے ’قدوم‘ ایپ متعارف کروادی.
سعودی عرب کے قیام کے لیے ناقابل فروش جدوجہد کرنے والے ہیروز کی داستان:سعودی عرب کے قیام میں ناقابل فراموش کردار کرنے والے ہیروز کی پرعزم داستان،مزید جانیں اردو نیوز کے پوڈ کاسٹ میں
سعودی عرب میں پاکستانی طلبہ کے لیے وظائف کا اعلان:سعودی عرب نے اپنی 25 یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے پاکستانی طلبا وطالبات کو 600 سکالرشپس دینے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی عرب میں کورونا ویکسین کی تیسری خوراک کن افراد کو دی جائے گی؟:سعودی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ’ اب وزارت صحت بزرگوں یا 60 برس یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے تیسری خوراک کی تیاری کررہی ہے‘۔
مملکت سے باہر موجود غیر ملکیوں کے اقامے کی تجدید کیسے؟:سعودی عرب سے باہر گئے ہوئے غیر ملکیوں کے اقامہ کی تجدید ممکن ہے اس بارے میں کارکن کے اقامہ کی تجدید آجر کے ’مقیم پورٹل ‘ کے ذریعے کی جاسکتی ہےـ
’استمارہ ‘منسوخ کرانے کے بعد گاڑی استعمال کی جا سکتی ہے؟:سعودی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ملکیتی کاغذات ’استمارہ ‘ میں پرانی گاڑی کو ناکارہ قرار دینے کے بعد اسے دوبارہ استعمال میں نہیں لایا جاسکتا۔
جدہ میں پاکستانی قونصل جنرل کی رہائش پر یوم وطنی کی تقریب:جدہ میں قونصل جنرل کی رہائش پر یوم وطنی کی تقریب، پاک،سعودی دوستی اور ثقافت کے رنگ غالب رہے۔
خصوصی بچوں کے لیے گھڑسواری کا اہتمام:یوم الوطنی کی مناسبت سے خصوصی بچوں کےلیے گھڑ سواری کا اہتمام کیا گیا۔
جدہ میراتھن میں مردوں کے علاوہ خواتین کی بھرپور شرکت:جدہ میں میراتھن منعقد کی گئی جس میں مردوں کے علاوہ خواتین نے بھرپورشرکت کی۔
عسیر میں فلاور مین میلہ:عسیرمیں فلاور مین میلہ منعقد کیا گیا جس میں مختلف قسم کی سرگرمیاں رکھی گئی یہ میلہ 27 ستمبر تک جاری رہے گا۔
استعمال شدہ گاڑیوں کی مارکیٹ میں دھوکہ دہی:سعودی ٹی وی چینل میں استعمال شدہ گاڑیوں کی مارکیٹ ’حراج‘ میں ہونے والی دھوکے بازیوں پر رپورٹ پیش کی گئی ہے۔