Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصنفین کی حوصلہ افزائی کے لیے ادبی سوسائٹی کا قیام

مملکت میں تمام ادیبوں اور ادب میں دلچسپی رکھنے والوں کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں مصنفین یا لکھاریوں کی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی اور معیار کی بلندی کے لیے  ایک نئی پیشہ ورانہ ادبی سوسائٹی قائم کی جائے گی۔
عرب نیوز کے مطابق  مملکت میں انسانی وسائل و سماجی ترقی کے وزیر اور غیر منافع بخش شعبے کی ترقی کے قومی مرکز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین احمد الرجحی نے سعودی عرب میں اپنی نوعیت کی پہلی تنظیم کے قیام کی منظوری دی ہے۔
اس ادبی انجمن کا مقصد مملکت کے مصنفین کے معیار اور مہارت کو بہتر بنانا ہے جبکہ پورے ملک میں ایک ہی چھتری تلے کام کرنے والی ادبی سوسائٹیوں کی تشکیل کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

انسانی وسائل و سماجی ترقی کے وزیر نے تنظیم کے قیام کی منظوری دی ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

یہ اقدام غیر منافع بخش علاقائی تنظیموں کے بہترین  نظام کی تعمیر کے حوالے سے وزارت ثقافت کے حال ہی میں اعلان کردہ منصوبوں کا حصہ ہے۔
ان منصوبوں میں 13 ثقافتی شعبوں میں 16 پیشہ ورانہ انجمنوں کی تشکیل عمل میں آئے گی۔
ادبی انجمن کے چیئرمین ڈاکٹر صالح الغامدی  کا کہنا ہے کہ یہ ایسوسی ایشن مملکت میں تمام ادیبوں اور ادب میں دلچسپی رکھنے والوں کا خیر مقدم کرتی ہے۔ یہ  اس شعبہ میں کام کرنے والوں کے لیے یہ انتہائی بہتر ثابت ہو گی۔
 

شیئر: