Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے میں کورونا ایس او پیز کی 22 ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں 

ریاض ریجن میں سب سے زیادہ خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مملکت بھر میں کورونا ایس او پیز کی 22 ہزار 380 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ’سب سے زیادہ خلاف ورزیاں 5 ہزار 238 ریاض ریجن میں جبکہ سب سے کم سب سے کم  164 خلاف ورزیاں نجران ریجن میں  سامنے آئی ہیں‘۔
الشرقیہ ریجن میں 3 ہزار 519 ،مکہ مکرمہ میں 2 ہزار 265 ، قصیم ریجن میں 2 ہزار 4 اور مدینہ منورہ ریجن میں ایک ہزار 786 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ 
بیان میں کہا گیا کہ ’الجوف، حدود شمالیہ، جازان، باحہ، تبوک اور عسیر ریجنوں میں بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ہوئی ہیں‘۔
وزارت داخلہ نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو پھر ہدایت کی کہ وہ کورونا ایس او پیز کی پابندی جاری رکھیں اور اس حوالے سے متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کرتے رہیں۔

شیئر: