بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، سبی، ہرنائی، زیارت، پشین سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے باعث متعدد مکانات منہدم ہونے سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق 20 افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق بدھ کی شب تین بجے آنے والے زلزلے کے نتیجے میں مکانات منہدم ہو گئے اور متعدد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے ایمرجنسی نافذ کر کے امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکےNode ID: 406526
-
اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکےNode ID: 449211
-
حائل کے شمال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےNode ID: 536941
زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے تقریباً 180 کلومیٹر دور ہرنائی کا علاقہ تھا۔
وزیراعظم عمران خان نے زلزلے میں ہلاک ہو جانے والوں سے تعزیت کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’میں نے ہرنائی بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کی فوری مدد اور نقصانات کے ازالے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔‘
I have ordered immediate assistance on an emergency basis for the Harnai, Balochistan, earthquake victims & for an immediate assessment of the damage for timely relief & compensation. My condolences & prayers go to the families who lost their loved ones.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 7, 2021