Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ ...بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہفتہ کی صبح 11 بجکر کر 10 منٹ پر کوئٹہ ، مستونگ ، سبی ، بولان ، مچھ اور ڈیرہ مراد جمالی سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر 5.0 شدت یکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کے جھٹکوں سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر نکل آئے ۔زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کا مرکز سبی سے 43 کلومیٹر جنوب ، مغربی حصے میں تھا جس کی زیر زمین گہرائی 16 کلومیٹر تھی ۔ 
 

شیئر: