حائل کے شمال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
’اس کا مرکز حائل شہر سے 46 کلو میٹر دور شمال کی جانب 7 کلو میٹر زیر زمین تھا‘ (فوٹو: سبق)
حائل کے شمال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جیولوجیکل سروے بورڈ نے کہا ہے کہ ’ریکٹر سکیل پر زلزلے شدت 3.07 تھی۔‘
’یہ جھٹکے جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات ایک بج کر 31 منٹ پر ریکارڈ کیے گئے۔‘
’زلزلے کا مرکز حائل شہر سے 46 کلومیٹر دور شمال کی جانب تھا اور گہرائی سات کلومیٹر تھی‘۔
’جھٹکوں سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں تھا البتہ رہائشیوں نے انہیں محسوس کیا ہے‘۔
دوسری طرف سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ’آج سنیچر کی صبح 8 بج کر 15 منٹ پر ایک اور جھٹکا محسوس کیا گیا۔‘