Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبداللہ سٹی میں بحری ٹیکسی کا تجرباتی آغاز

منصوبہ کافی عرصے سے جاری تھا- (فوٹو کنگ عبداللہ سٹی)
کنگ عبداللہ اکنامک سٹی اور کنگ عبداللہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی ’کاوسٹ‘ کے مابین بحری ٹیکسی کا تجرباتی آغاز کردیا گیا ہےـ 
ویب نیوز اخبار 24 کے مطابق مملکت میں اپنی نوعیت کی پہلی بحری ٹیکسی ہے جس کا یہاں تجرباتی طورپر آغاز کیا گیا ہےـ


ساڑھے سات کلو میٹر کی مسافت بحری ٹیکسی سے طے ہوگی- (فوٹو کنگ عبداللہ سٹی)

یونیورسٹی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی اور کنگ عبداللہ اکنامک سٹی کے مابین 7.5 کلو میٹر کی آبی مسافت ہے جو اس بحری ٹیکسی کے ذریعے طے کی جاسکے گی ـ 
واضح رہے کافی عرصے سے بحری ٹیکسی کے منصوبے پرکام جاری تھا- اس حوالے سے جدہ ساحل پر بھی تجارتی نکتہ نظر کے تحت بحری ٹیکسی شروع کرنے کا منصوبہ ہے جس پرتیزی سے عمل کیا جارہا ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: