متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ’اماراتی فلاحی‘ کے نام سے طبی مہم کا آغاز کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق عرب امارات کی جانب سے رواں ہفتے شروع کی گئی طبی مہم کا مقصد غریبوں کو طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
متحدہ عرب امارات پاکستان میں کئی طبی مہم اور فلاحی امدادی پروگرام چلاتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
امارات کا نئے پاکستانی منصوبوں کے لیے200ملین ڈالر کا اعلانNode ID: 451141
-
امارات سے طبی امداد، ایک اور طیارہ پاکستان پہنچ گیاNode ID: 475351
پیر کو کراچی میں عرب امارات کے قونصل خانے نے کہا تھا کہ پاکستانی وزارت صحت کے ساتھ مل کر نئی مہم چلائی جا رہی ہے۔
کراچی میں اماراتی قونصل خانے نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ اماراتی فلاحی مہم سے صوبہ سندھ میں جاری مشن کی نئی سٹیج کا آغاز ہو گیا ہے تاکہ غریب مریضوں کی تکلیف کو کم کیا جا سکے۔
ٹویٹ کے مطابق ’شیخ زاید کے نقش قدم پر‘ کے نعرے پر شروع ہونے والی مہم پاکستان کی وزارت صحت اور اماراتی قونصل جنرل کے ساتھ مل کر چلائی جا رہی ہے۔
عرب امارات اور پاکستان نے سنہ 2008 میں دو سو ملین ڈالر کے اشتراک کے معاہدے پر دستخط کیے تھے تاکہ امارات پاکستان امدادی پروگرام کے تیسرے مرحلے کا آغاز کیا جا سکے۔
“Emirates Humanitarian" campaign started a new stage of its missions in the Province of #Sindh to alleviate the suffering of poor patients under the slogan "On the footsteps of #Zayed" with the coordination of #Pakistan Ministry of Health and the Consulate General of #UAE #mofaic pic.twitter.com/gfUKoNkSwv
— UAEConsulate-karachi (@UAE_karachi) October 11, 2021