Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکول طالبات کی بس چلانے والی پہلی سعودی خاتون سے ملیے

سعودی خاتون کا کنہا ہے کہ شروع سے ہی ڈرائیونگ کا شوق تھا( فوٹو اخبار 24)
سعودی خواتین زندگی کے ہرشعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔
حائل ریجن میں طالبات کی اسکول بس چلانے والی پہلی سعودی خاتون بدریہ الرشیدی کا کہنا ہے کہ ’بس چلانے کا تجربہ انتہائی خوشگوار ہے۔ اگرچہ مجھے اس حوالے سے تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا مگر میں ان کی پروا نہیں کرتی‘۔
اخبار 24  کے مطابق بدریہ الرشیدی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکنڈری اور اعلی ثانوی کی طالبات کو اسکول پہنچانے کے لیے بس ڈرائیورنگ سیکھی ہے۔
سعودی خاتون کا کہنا ہے کہ شروع سے ہی  ڈرائیونگ کا شوق تھا جس کی وجہ سے کسی قسم کی مشکل صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابتدا میں شوہر کے ساتھ بس میں معاون کے طورپر جاتی تھی۔ اب یہ ذمہ داری تنہا کرتی ہوں۔ حائل شہر کے قریبی گاوں سے بھی طالبات کو اسکول لانے اور لے جانے کی ذمہ داری بخوبی ادا کرتی ہوں۔
پہلی خاتون بس ڈرائیور بدریہ کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے کام پر فخر ہے اور محنت کرنے میں کسی کو عار محسوس نہیں ہونا چاہئے۔ میرے گھر والوں نے ہمیشہ حوصلہ افزائی کی اور آج میں پورے اعتماد سے اپنی ذمہ داری نبھارہی ہوں۔ 
واضح رہے سعودی وژن 2030 کے تحت مملکت میں خواتین کو ہرشعبے میں آگے لایا جارہا ہے۔ اس سے قبل متعدد سعودی خواتین نے ڈرائیونگ سیکھ کر فوڈ ڈلیوری کا کام کیا علاوہ ازیں اوبر سروس سے بھی کافی خواتین منسلک ہیں۔ 

شیئر: