Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں اضافی زائرین کے استقبال کے لیے تیاریاں

’آج جمعرات سے پیر تک مسجد الحرام کے زائرین کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
مسجد الحرام انتظامیہ نے کہا ہے کہ زائرین کی اضافی تعداد کے استقبال کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’آج جمعرات سے پیر تک مسجد الحرام کے زائرین کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے‘۔
واضح رہے کہ تمام سکولوں میں طویل ہفتہ وار تعطیل جمعہ سے پیر تک ہوگی۔
حرمین انتظامیہ کے تحت بھیڑ کو کنٹرول کرنے والی کمیٹی کے سربراہ اسامہ منصور الحجیلی نے کہا ہے کہ ’سکول تعطیلات کے دنوں میں زائرین کی تعداد میں اضافے کے لیے مزید مصلے کھولے گئے ہیں‘۔
’مطاف اور مسعی میں بھی اضافی ٹریک موجود ہیں جبکہ صفائی کے عملے کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’انتظامیہ نے زائرین کی خدمت کے لیے 500 کارکنوں کا اضافہ کیا گیا ہے‘۔
انہوں نے زائرین سے اپیل کی ہے کہ مسجد الحرام میں ایس او پیز کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

شیئر: