Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی جیل سے 1.6ملین ڈالر کی منشیات برآمد

کویت ..... کویتی سیکیورٹی فورسز نے مرکزی جیل سے1.6ملین ڈالر مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ قیدیوں نے مختلف عدالتوں میں اپنی سماعتوں کے بعدیہ منشیات جیلوں میں اسمگل کی تھی۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے 25سم کارڈز، ہیروئن کے دو تھیلے اور منشیات سے بھرے 3بیگز بھی برآمد کئے۔ یہ سب چیزیں ان بس کے ذریعے اس وقت لیجائی جارہی تھیں جب قیدی سماعت کے بعد واپس جارہے تھے۔

شیئر: