ہم وطن کے قاتل کی سزائے موت پرعمل درآمد
اتوار 17 اکتوبر 2021 18:49
سزائے موت پر عمل درآمد اتوار کو کیا گیا- (فوٹو سبق)
وزارت داخلہ نے جازان میں ہم وطن کے سعودی قاتل کی سزائے موت کے عدالتی فیصلے پرعمل درآمد کردیا-
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ ’سعودی شہری عبداللہ بن علی بن محمد الزبیدی نے ہم وطن عبدالمحسن بن حمود بن ضیف اللہ ناصر کو دھار دار آلے سے وار کرکے ہلاک کردیا تھا‘-
سیکیورٹی فورس کے اداروں نے محمد الزبیدی کو گرفتار کرکے کیس جازان کی فوجداری عدالت میں پیش کردیا جہاں قتل کا الزام ثابت ہونے پر اسے موت کی سزاسنا دی گئی -
وزارت داخلہ نے بیان میں مزید کہا کہ ’سزائے موت سے متعلق عدالتی فیصلے کی توثیق اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے بھی کردی تھی- آخر میں ایوان شاہی نے شرعی فیصلے پر عمل درآمد کا فرمان جاری کردیا تھا جس پر اتوار کو عمل درآمد کردیا گیا‘-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں