سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد بن محمد آل شیخ نے پیر کو برطانوی وزیراعظم کے خصوصی نمائندے برائے تعلیم سر سٹیو سمتھ سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں ایجوکیشنل، اکیڈمک اور ریسرچ میں تعاون بڑھانے اور دونوں دوست ملکوں کے درمیان بہترین تجربات اور مہارت کی شئیرنگ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے 2018 میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے برطانیہ کے تاریخی دورے کے نتیجے میں سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان تعلیمی شراکت داری کی کامیابیوں کا بھی جائزہ لیا۔