سعودی وزارت تعلیم میں معاون نائب وزیر ڈاکٹر ہانی محمد زبیر چوہدری
اتوار 18 جولائی 2021 23:10
وزارت میں ریسرچ گرانٹ کے لیے ڈائریکٹر جنرل بھی رہے ہیں(فوٹو عرب نیوز)
ڈاکٹر ہانی محمد زبیر چوہدری سعودی وزارت تعلیم میں تحقیق و اختراع کے معاون نائب وزیر ہیں۔ وہ فروری سے وزارت میں ریسرچ گرانٹ کے لیے ڈائریکٹر جنرل بھی رہے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق ڈاکٹر ہانی محمد زبیر چوہدری نے 2016 میں ہارورڈ میڈیکل سکول امریکہ سے کینسر بیالوجی اور تھیراپیوٹکس کا مطالعہ کرتے ہوئے گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن پروگرامز کو آگے بڑھایا ہے۔
انہوں نے 2014 میں برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے کینسر پریسیزن میڈیسن میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل کی اور 2009 میں برطانیہ کی یونیورسٹی آف شیفیلڈ کے سکول آف میڈیسن اینڈ بائیو میڈیکل سائنسز سے مولیکیولر میڈیسن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔
زبیر چوہدری نے جدہ میں کنگ عبد العزیز یونیورسٹی سے 2006 میں بائیو کیمسٹری میں بیچلرز کی ڈگری مکمل کی۔
اکتوبر 2020 میں انہیں ڈائریکٹر آف دی سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور پریسیزن میڈیسن مقرر کیا گیا جو کے اے یو اور یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے مابین شراکت میں تھا۔
اگست 2017 سے جنوری 2021 تک وہ لیبر مارکیٹ کے ساتھ ڈائریکٹر آف دی سینٹر فار دی الائنمنٹ آف لرننگ آؤٹ اور کے اے یو میں ترقی کے نائب صدر رہے۔
زبیر چوہدری ستمبر 2016 سے جنوری 2021 تک کے اے یو میں کینسر میٹابولومکس اور ایپیگنومکس یونٹ کے ڈائریکٹر تھے۔
وہ دسمبر 2016 سے جنوری 2021 تک بزنس اینڈ نالج الائنس کے تحت نجی مشاورتی دفتر کے اے یو کے طور پر رجسٹرڈ انویوٹیو بائیو میڈ کنسلٹیشن ایکسپرٹ کے بانی اور سی ای او تھے۔
ڈاکٹر ہانی محمد زبیر چوہدری جولائی 2016 سے ستمبر 2016 تک یونیورسٹی آف آکسفورڈ میں ٹارگٹ ڈسکوری انسٹیٹیوٹ اور لڈ وِگ انسٹیٹیوٹ برائے کینسر ریسرچ میں پوسٹ ڈاکٹریٹل فیلو تھے۔ وہ جون 2015 سے ٹی ڈی آئی میں ویزٹنگ ریسرچ فیلو رہے ہیں۔