پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ریموٹ کنڑول بم دھماکے میں چار سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق بدھ کے شام 6 بج کر 15 منٹ پر ضلع باجوڑ کے تحصیل وڑ ماموند کے علاقہ تیر بانڈگئی میں پولیس فورس اور ایف سی کی گاڑی دھماکے کا نشانہ بنی۔
پولیس اور ایف سی اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اس سے قبل ہونے والے ایک اور بم دھماکے کی تحقیقات کے لیے جارہے تھے کہ اچانک گاڑی کے قریب ریموٹ کنڑول بم دھماکہ ہوا۔
مزید پڑھیں
-
کوئٹہ میں دھماکے سے ایف سی کے چار اہلکار ہلاک، 16 زخمیNode ID: 597416
دھماکے کے نتیجے چار سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے جن میں دو پولیس اور دو ایف سی اہلکار شامل ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں پولیس ڈرائیور صمد خان، پولیس کانسٹیبل نور رحمان، ایف سی اہلکار جمشید اور مدثر شامل ہیں۔
واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاہے اور واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔
اطلاع ملتی ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صمد خان ہسپتال پہنچ گئے اور واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کا آغاز کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سہ پہر ساڑھے چار بجے ایک اور بم دھماکے میں سویلین گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں دوا فراد زخمی ہوگئے تھے جن میں گل محمد اور محمد نور ڈرائیور شامل ہیں۔
کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر فائرنگ