بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملے میں ایک افسر سمیت دو فوجی ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔
بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے بدھ کی رات دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے اردو نیوز کو بتایا کہ ’ہلاک ہونے والوں میں ایک کیپٹن بھی شامل ہیں۔‘
افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’دہشت گردوں نے پسنی کے قریب خدا بخش بازار میں سکیورٹی فورسز کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک افسر کیپٹن افان مسعود اور سپاہی بابر زمان جاں بحق ہو گئے۔‘
پسنی پولیس کے مطابق ’بم حملہ بدھ کی رات کو گوادر کی تحصیل پسنی سے تقریباً 50 کلومیٹر دور باز واجہ میں محلہ خدا بخش کے قریب ہوا جس کا نشانہ پاکستانی فوج کی 63 فرنٹیئر فورس رجمنٹ کی گاڑی تھی۔ گاڑی میں سوار اہلکار معمول کا گشت کررہے تھے۔‘
مزید پڑھیں
-
بلوچستان میں حملہ،میجر سمیت چھ اہلکار ہلاکNode ID: 477506
-
بلوچستان میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ، 7 سپاہی ہلاکNode ID: 527806
-
کوئٹہ: ایف سی پوسٹ پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد دس ہوگئیNode ID: 570401