Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جان بوجھ کرگاڑی ٹکرانے والا شہری گرفتار

گرفتار شخص عادی مجرم ہے (فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ ریجن کے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنےوالے ادارے کی ٹیم نے شاہراہ پرکھڑی گاڑی کو جان بوجھ کرٹکر مارنے والے سعودی شہری کو گرفتار کرلیا ہے ـ
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ نے ریجنل پولیس ترجمان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ ملزم نے جان بوجھ کرکھڑی گاڑی سے اپنی کار ٹکرائی اور موقع سے فرار ہوگیا ـ
ملزم کے بارے میں پولیس کو رپورٹ موصول ہونے پراسے تلاش کرکے حراست میں لے لیا گیا ـ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص عادی مجرم ہے اور اس سے قبل بھی متعدد بار مختلف جرائم کی سزا کاٹ چکا تھا ـ
پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جبکہ اسکا چالان پراسیکیوشن کے ادارے کو بھیج دیا گیا جہاں سے مقدمہ فوجداری عدالت میں ارسال کیا جائے گاـ
واقعے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شاہراہ پر ایک شخص نے اپنے عقب میں کھڑی گاڑی کو ٹکرماری ـ
ملزم نے اپنی گاڑی ریورس کی اور انتہائی تیزی سے عقب میں کھڑی گاڑی سے ٹکرا دی ـ

شیئر: