Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں 5.2 ملین نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام

سمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے اہلکار چوکس ہیں۔ (فوٹو کسٹم اتھارٹی ٹوئٹر)
سعودی زکوۃ و ٹیکس و کسٹم اتھارٹی نے الحدیثہ بری سرحدی چوکی کے راستے 5.2 ملین نشہ آور گولیاں پاؤڈر کی شکل میں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔
سبق، عاجل اور اخبار 24 کے مطابق سعودی زکوۃ و ٹیکس و کسٹم اتھارٹی کے حکام کو اطلاع ملی تھی کہ نشہ آور گولیوں کی ایک بڑی کھیپ مملکت لائی جارہی ہے جس پر اتھارٹی نے تفتیش کا عمل تیز کردیا۔
 ایکسرے اور سراغرساں کتوں کی مدد سے سرحدی چوکی پر پہنچنے والے ایک ٹرک میں لدے کاربونیٹ پاؤڈر کے بیگز کو کھول کر چیک کیا گیا تو اس میں سے نشہ آور گولیاں پاوڈر شکل میں برآمد ہوئیں۔
کسٹم اتھارٹی کا کہنا ہے کہ  نشہ آور گولیاں پاؤڈر کی شکل میں برآمد ہوئیں اس کے ذریعے 52 لاکھ  32 لاکھ  550 گولیاں بن سکتی ہیں۔
اتھارٹی کے افسران نے کہا کہ اس طرح کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے اہلکار انتہائی چوکس ہیں۔
بیان میں کہا گیا  کہ وہ مملکت میں منشیات کی سمگلنگ روکنے کے لیے پرعزم ہیں۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: