سعودی محکمہ زکوۃ و ٹیکس و کسٹم نے الحدیثہ بری سرحدی چوکی کے راستے 1.1 ملین سے زیادہ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی 6 کوششیں ناکام بنائی ہیں۔
سبق اور اخبار 24 کے مطابق محکمہ کسٹم کے انسپکٹرز نے مملکت پہنچنے والے پارسلوں کی تفتیشی کارروائی کے دوران نشہ آور گولیوں کی موجودگی کا پتہ لگا یا ہے۔
#ارقد_وآمن | إحباط 6 محاولات لتهريب أكثر من 1.1 مليون حبة كبتاجون بمنفذ الحديثة، وذلك بعد العثور عليها مُخبأة في إرساليات وردت إلى المملكة عبر المنفذ، وبالتنسيق مع @Mokafha_SA تم القبض على 4 أشخاص من مستقبلي تلك المضبوطات.
https://t.co/gVu9h73liD#زاتكا pic.twitter.com/PQB9R5bZWa— هيئة الزكاة والضريبة والجمارك (@Zatca_sa) August 27, 2021
محکمہ زکوۃ و ٹیکس و کسٹم نے بتایا کہ ایکسرے اور سراغرساں کتوں کے ذریعے الحدیثہ بری سرحدی چیک پوسٹ پر پہنچنے والے سامان کی تلاشی سے نشہ آور گولیوں کی موجودگی کا پتہ چلا۔
بیاین میں کہا گیا کہ نشہ آور گولیاں انتہائی فنکارانہ انداز سے چھپائی گئی تھیں تاہم کسٹم انسپکٹرز کے تجربے اور پیشہ ورانہ صلاحیت کی بدولت کامیابی ملی۔

محکمے کا کنہا ہےہ پہلی بار ایک لاکھ 45 ہزار سے زیادہ نشہ آور گولیاں ایک ٹرک کے خفیہ حصے میں چھپا کر سمگل کی جارہی تھیں تاہم تلاشی لینے والے انسپکٹرز نے ایکسرے نیز سراغرساں کتوں کی مدد سے نشہ آور گولیوں کی موجودگی کا پتہ لگالیا۔
ایک اور واقعہ میں 74 ہزار نشہ آور گولیاں ٹرک کے ایئرکنڈیشن سسٹم میں چھپا کر لانے کی کوشش کی گئی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ 96 ہزار نشہ آور گولیاں ایک ٹرک کی بیٹری میں خاص انداز سے چھپا کر لائی گئی تھیں۔ بیٹری کو خالی کرکے اس میں نشہ آور گولیاں انتہائی پیشہ ورانہ انداز سے رکھی گئی تھیں۔
