شہزادہ فیصل بن فرحان کی یورپی یونین کے ایلچی سے ایران کے ایٹمی پروگرام پر بات چیت
جمعہ 22 اکتوبر 2021 18:41
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایران کے ایٹمی پروگرام پر مذاکرت کے حوالے سے یورپی یونین کے ایلچی سے بات چیت کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیا ن میں کہا کہ ملاقات میں ایران کے ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کے حوالے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اس بات کو یقینی بنانے کی بین الاقوامی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا کہ ایران اس سلسلے میں عالمی معاہدوں اور سمجھوتوں کی خلاف ورزی نہ کرے۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اس سے قبل امریکہ کے خصوصی نمائندے برائے ایرانی امور رابرٹ ملی سے ملاقات کی تھی
ملاقات کے دوران ایران کی خلاف ورزیوں اور خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والی سرگرمیاں روکنے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان ایران کی ایٹمی ڈیل پر دوطرفہ تعاون اور معاہدے کی بحالی کے لیے جاری بین الاقوامی مذاکرت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔