وفاقی وزیر برائے ترقی اور منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں اب تک دس کروڑ سے زیادہ افراد نے کورونا وائرس کے خلاف ویکسینیشین کی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد نے ٹویٹ کیا کہ 22 اکتوبر کو چھ کروڑ 80 لاکھ لوگوں نے ویکسین لگوائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ’تین کروڑ 80 لاکھ سے زیادہ افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ تین کروڑ افراد نے ویکسین کی ایک خوراک لی ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
کورونا میں کمی: ملک میں ہفتہ وار ایک دن کی لازمی بندش ختمNode ID: 609551
-
ڈینگی بخار میں استعمال ہونے والی کِٹ بلیک میں فروخت کیسے؟Node ID: 611026
انہوں نے کہا کہ جن افراد نے کورونا ویکسین کی صرف ایک خوراک لگوائی ہے وہ جلد سے جلد دوسری خوراک بھی لگوا لیں۔
پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 552 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
الحمد للہ آج ملک میں ویکسینیشن کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے. یہ ویکسین 6 کروڑ 80 لاکھ لوگوں نے لگوائی، جن میں سے 3 کروڑ 80 لاکھ سے زائد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے اور 3 کروڑ نے ایک ڈوز لگوائی ہے. انتہائی ضروری ہے کے جو لوگ ایک ڈوز لگوا چکے ہیں وہ دوسری ڈوز بھی لگوائیں
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 23, 2021