Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توکلنا سے روضہ رسول پر حاضری کا پرمٹ کیسے حاصل کیا جائے 

اجازت نامہ وزارت حج و عمرہ کے تعاون سے جاری ہوگا(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں توکلنا انتظامیہ  نے روضہ رسول پر حاضری کے اجازت نامے کے اجرا کا طریقہ کار جاری کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری کا اجازت نامہ وزارت حج و عمرہ کے تعاون سے جاری ہوگا۔
بیان میں کہا گیا کہ طریقہ کار یہ ہے کہ ’الخدمات‘ تک رسائی حاصل کی جائے پھر حج و عمرہ خدمات کے اجازت ناموں کے خانے کو پش کیا جائے۔
اس کے بعد دیگر مطلوبہ کارروائی مکمل کی جائےِ، تمام مراحل مکمل ہونے پر اجازت نامہ مل  جائے گا۔ 

شیئر: