سعودی سیکیورٹی فورس نے تبوک میں ایک خاتون پر تشدد کرنے والے مقامی شہری کو گرفتار کیا ہے، وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی حکام نے خاتون کے ساتھ مارپیٹ کی وڈیو وائرل ہونے پر تشدد کرنے والے کو گرفتار کرلیا تاہم ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کون ہے اور تشدد کا محرک کیا تھا-
مزید پڑھیں
-
تقریب کی وڈیو وائرل ہونے پر اٹھارہ سعودی گرفتارNode ID: 480266
سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں ایک شخص رات کو شاہراہ پر ایک خاتون کو زدوکوب کرتے ہوئے نظر آرہا ہے جبکہ کئی نوجوان اسے خاتون پر تشدد سے باز رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔
تبوک پولیس کے ترجمان کرنل خالد الغبان نے بتایا کہ مقامی پولیس تشدد کے جرائم کو روکنے اور تشدد کرنے والوں کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے حوالے کرنے کی مہم چلائے ہوئے ہے- اسی کے تحت سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں نظر آنے والے شخص کی نشاندہی ممکن ہوسکی۔
انہوں نے کہاکہ تشدد میں ملوث شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔