سعودی عرب میں قصیم ریجن پولیس نے دھوکہ دہی کی وارداتوں میں ملوث ایک سعودی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق قصیم پولیس کے ترجمان بدر السحیبانی نے کہا کہ سعودی شہری سوشل میڈیا پر جعلی اشتہارات کے ذریعے لوگوں کو دھوکہ دے رہا تھا۔
ترجمان السحیبانی نے مزید بتایا کہ واردات کرنے والے شہری عمر کے پانچویں عشرے میں ہے اور اس نے اب تک 15 لاکھ ریال کی رقم دھوکہ دہی سے ہتھیائی تھی۔
ترجماین ک اکہنا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے سعودی شہری کے خلاف ابتدائی قانونی مکمل کرنے کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔