Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان بمقابلہ افغانستان: کرکٹ کے رنگ

دبئی میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان جاری میچ کے لیے شائقین کی بڑی تعداد سٹیڈیم میں موجود ہے۔ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستان اور افغانستان کے تارکین وطن تماشائیوں میں میچ کے حوالے سے خوب جوش و جذبہ پایا جاتا ہے۔
پاکستانی اور افغان تماشائیوں کا جوش خروش دیکھیے خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ان تصاویر میں

پاکستانی اور افغان تماشائی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لیے روایتی ملبوسات میں ملبوس تھے۔

دونوں ممالک کے تماشائی اپنے قومی جھنڈے کے رنگ میں رنگے ہوئے تھے۔

2019 میں نگلینڈ میں کھیلے گئے پاکستان اور افغانستان کے ورلڈ کپ میچ کے دوران پاکستانی اور افغان تماشائیوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے کئی واقعات رونما ہوئے تھے۔

تاہم اس دفعہ دونوں ممالک کے شائقین کا ایک دوسرے کے ساتھ رویہ دوستانہ ہے۔

افغانستان کی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں سکاٹ لینڈ کو شکست دی تھی۔

پہلے میچ میں پاکستان نے روایتی حریف انڈیا کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ہرایا تھا۔

افغانستان کے کھلاڑی راشد خان نے پاکستان اور افغانستان کے کرکٹ شائقین سے درخواست کی تھی کہ وہ میچ کے دوران شائستگی کا مظاہرہ کریں۔

افغان شائقین امارات اسلامیہ کے سفید جھنڈے کے بجائے افغانستان کا پرانا قومی پرچم اٹھا رکھے تھے۔  

شیئر: